کوئٹہ (حالات نیوز ڈسک) محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 19اگست بروز جمعرات کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدرات محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک بھر سے چاند کی شہادتیں اکٹھی کی گئیں۔
اجلاس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں اکثراور بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود تھا اور کئی علاقوں میں مطلع صاف بھی تھا، کوئٹہ، پشاور، دیر اوردیگر مقامات سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، اور چاند بھی دیکھا گیا، اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم محرم الحرام 1443ہجری 10اگست بروز منگل کو ہوگی، جبکہ یوم عاشور 19اگست بروز جمعرات کو ہوگی۔اس سے قبل ڈی جی مذہبی امور طاہر رضا بخاری نے کہا کہ لاہور میں محرم کا چاند نظر نہیں آیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں جاری ہے، محرم الحرام کے چاند کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ ذرائع محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی عمر 23 گھنٹے 59 منٹ ہے، غروب آفتاب کے بعد بھی 54 منٹ تک چاند دیکھا جاسکے۔
کانچ یا پلاسٹک، بچوں کی صحت کیلئے کونسی فیڈر بہتر؟
شوبز میں صرف خوبصورت چہرے کے ساتھ کامیابی حاصل کرنا ممکن نہیں ‘ صباء قمر
اداکار نہ ہوتا تو بریانی کی دکان چلا رہا ہوتا،فہد مصطفی
7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہو گی
سیلینا گومز ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل
قومی کرکٹر محمد حارث رشتہ ازدواج میں منسلک
کلکتہ ڈاکٹر زیادتی کیس میں کتنے لوگ ملوث تھے؟ سی بی آئی نے تحقیقات میں تصدیق کردی
بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی
ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
عوام یقین رکھیں دہشتگردی کا سر مکمل طور پر کچلنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے