راولپنڈی (حالات نیوز ڈسک) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کورہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں پر وزیراعظم کو سکیورٹی صورتحال، قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن اور پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو قبائلی اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں، انسداد پولیو، انسداد کورونا اور شجرکاری مہم بارے بھی آگاہ کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کورہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، وزیراعظم کو سکیورٹی صورتحال، قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن اور پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو قبائلی اضلاع میں جاری سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے علاقہ میں تعمیر و ترقی پر سیکیورٹی اداروں کے کردار کو سراہا۔ وزیر اعظم نے انسداد پولیو، انسداد کورونا اور شجرکاری مہم پر بھی اظہار اطمینان کیا۔ وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع میں ترقیاقی منصوبوں کی تکمیل کی تعریف کی۔
کانچ یا پلاسٹک، بچوں کی صحت کیلئے کونسی فیڈر بہتر؟
شوبز میں صرف خوبصورت چہرے کے ساتھ کامیابی حاصل کرنا ممکن نہیں ‘ صباء قمر
اداکار نہ ہوتا تو بریانی کی دکان چلا رہا ہوتا،فہد مصطفی
7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہو گی
سیلینا گومز ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل
قومی کرکٹر محمد حارث رشتہ ازدواج میں منسلک
کلکتہ ڈاکٹر زیادتی کیس میں کتنے لوگ ملوث تھے؟ سی بی آئی نے تحقیقات میں تصدیق کردی
بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی
ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
عوام یقین رکھیں دہشتگردی کا سر مکمل طور پر کچلنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے