واشنگٹن (حالات میڈیا ڈسک) امریکی خاتون دنیا میں منہ کا سب سے بڑا دہانہ ہونے کے باعث ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں اور لاکھوں روپے ماہانہ کمانے لگیں ساتھ ہی گنیز بک نے انہیں سب سے بڑے دہانے کے ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ بھی عطا کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق اکتیس سالہ امریکی خاتون کے منہ کی لمبائی اور چوڑائی کھلنے کے بعد دنیا کی تمام خواتین میں سب سے زیادہ ہے۔وہ ٹک ٹاک اسٹار ہیں اور اپنی اس کیفیت سے ایک ویڈیو سے 10 سے 15 لاکھ روپے تک کمالیتی ہیں۔سمانتھا ریمسڈیل کہتی ہیں کہ انہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے تحت دنیا کی اس خاتون کا اعزاز حاصل ہوا ہے جس کا منہ کھلنے پر سب سے وسیع ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وہ ٹک ٹاک پر باقاعدگی سے ویڈیو بناتی ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد اسے دیکھتی ہے۔ان کے 17 لاکھ فالوورز ان کی ویڈیو کے منتظر رہتے ہیں اور ہر ویڈیو پر انہیں 10 سے 15 ہزار ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے جو کسی بھی طرح لاکھوں روپے سے کم نہیں۔
کنیٹکٹ میں میڈیکل سیلز اینڈ سروس سے وابستہ سمانتھا نے حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ دنیا میں آپ کہیں بھی رہتے ہیں اور آپ کی جسمانی ساخت یا عضو غیرمعمولی ہے تو اس سے ڈریں مت بلکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کریں۔ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں وہ سالم سیب کو توڑے بغیر اپنے منہ میں رکھتے نظر آتی ہیں جبکہ ایک اور ویڈیو میں وہ بڑا ڈونٹ کھاتی دکھائی دیتی ہیں۔
لیکن اس کے باوجود وہ کھانے میں احتیاط کرتی ہیں اور گزشتہ برس سے اب تک 50 پونڈ وزن کم کرچکی ہیں۔علاوہ ازیں انہیں ماڈلنگ اور گانے کا شوق بھی ہے ٹک ٹاک پر سمانتھا کے کئی گیت سنے جاسکتے ہیں۔ ایک مرتبہ کسی نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا وہ اس کیفیت میں خود کو غیرمحفوظ سمجھتی ہیں؟ تو اس کا جواب دیتے ہوئے سمانتھا نے پہلے اپنا پورا منہ کھولا اور کہا، ہاں میں خود کو غیرمحفوظ سمجھتی ہوں لیکن یہ میرے جسم کا حصہ ہے اور میرا بڑا کھلا ہوا منہ کسی سورج کی طرح دکھائی دیتا ہے۔
حمل ماؤں کی عمر تیزی سے بڑھاتا ہے: نئی تحقیق میں انکشاف
سوزوکی کے بعد ایک اور کمپنی نے گاڑی سستی کرنے کا اعلان کر دیا
پاکستانی امریکن ڈاکٹر غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے لگے
پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
سنار نے اپنی ہی دکان لٹوا دی، تفتیش میں اہم انکشافات
گائے کے دودھ میں برڈ فلو وائرس کیا انسانوں کیلئے خطرہ ہے؟
باکسر عامر خان ایک دن کے لئے اعزازی کیپٹن بن گئے
سعودیہ کے معروف شاعر شہزادہ بدر بن عبد المحسن انتقال کرگئے
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کی کمی