مظفر آباد (میڈیا ڈسک ’غریب عوام کے امیر لیڈر‘ مریم نواز کے1 لاکھ روپے کے قیمتی سرخ جوتے توجہ کا مرکز، سوشل میڈیا پر عوام کی شدید تنقید۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز اپنے قیمتی لباس ، جوتوں اور جیولری کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، حال ہی میں ا±ن کے کشمیر ریلی میں پہنے گئے سرخ جوتے عوامی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
عوام کی جانب سے جب گوجی برینڈ کے یہ جوتے انٹرنیٹ پر سرچ کیے گئے تو اِن کی قیمت 1 لاکھ روپے نکلی۔ 615 ڈالر میں فروخت ہونے والے یہ جوتے دیکھ کر پاکستانیوں کا دلچسپ ردعمل سامنے آیا ہے۔ ، مریم نواز ان دنوں کشمیر میں انتخابی مہم کیلئے مصروف ہیں، انتخابی ریلی میں مریم نواز سرخ لباس کے ساتھ میچنگ کے سرخ جوتے زیب تن کئے،جو خبروں کا حصہ بن گئے۔
ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ غریب عوام کے امیر لیڈر۔
جبکہ ٹویٹر پر ہی اپنے ایک ٹویٹ میں کیتھرین نامی صارف نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 615 ڈالر؟؟ اس قدر واہیات اور پینڈو جوتے تو میں فری میں بھی نہ لوں۔
جہاں متعدد ٹویٹر صارفین نے مریم نواز کے قیمتی جوتوں پر ا±نہیں تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں ایک صارف نے لکھا کہ کسی غریب معاشرے میں امیر ہو جانا کوئی جرم تو نہیں ہے۔
اس کے جواب میں دوسرے صارف نے کہا کہ غریب معاشرے کو لوٹ کر امیر ہونا جرم ہے۔عبدالحنان نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آپ لوگوں کو اپنا گلاس دکھا رہی ہیں اور اپنے ا?پ کو سادہ اور لطیف خاتون بنا رہی ہیں مگر آپ لوگ ہیں کہ ان کے جوتوں کی قیمت کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔اس سے قبل مریم نواز کے ہاتھ میں قیمتی ہیرے جوارات سے بنی تسبیح کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔یہ بات ایک امریکی خاتون صحافی نے خبر کی صورت میں رپورٹ کی تھی۔
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ
کہیں پیاس بجھانے کیلئے یہ غلطی آپ بھی تو نہیں کر رہے؟
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کر دی
بِٹ کوئن کی قدر میں 2022 کے بعد کی بدترین کمی
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
آئی ایم ایف محکموں کی گورننس درست کرنے کا کہہ رہا ہے: اعظم نذیرتارڑ
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
نگران وفاقی حکومت نے35 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم درآمد کی، تفصیلات منظر عام پر آگئیں
متحدہ عرب امارات میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش
دکی: بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 18 زخمی