بجلی صارفین کو 3 روپے فی یونٹ کمی کے ریلیف سے محروم کر دیا گیا

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مزید 3 ارب روپے کی کمی روک دی

کراچی ( نیوز ڈیسک ) بجلی صارفین کو 3 روپے فی یونٹ کمی کے ریلیف سے محروم کر دیا گیا، نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مزید 3 ارب روپے کی کمی روک دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کے ساتھ بجلی کی قیمت میں کمی کے معاملے میں ایک بار پھر ہاتھ ہوگیا، شہریوں کو مسلسل چوتھی بار ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مکمل فائدے سے محروم کردیا گیا۔
فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک صارفین کو مزید 2 روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی منتقل نہیں کی گئی۔کے الیکٹرک صارفین کے لیے فی یونٹ 6 روپے 62 پیسے کمی بنتی تھی تاہم صرف 3 روپے 64 پیسیفی یونٹ کمی کی گئی ہے، نیپرا نے کیالیکٹرک صارفین کے لیے فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں مزید 3 ارب روپے کی کمی روک دی۔
فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں 6 ارب 66 کروڑ 40 لاکھ روپے کمی بنتی تھی تاہم نیپرا نے 3 ارب 66 کروڑ 40 روپے کمی کی اجازت دی جبکہ کیالیکٹرک نے فروری کے ایڈجسٹمنٹ میں 6.62 روپیفی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

نیپرا کی ورکنگ کے مطابق بھی فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں 6 روپے 62 پیسیفی یونٹ کمی بنتی تھی۔اسی طرح جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں 5 روپے 8 پیسیکمی بنتی تھی تاہم 3 روپے 2 پیسے کمی کی گئی تھی، دسمبر 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں 5 روپیکمی بنتی تھی جبکہ 3 روپے کی کمی کی گئی تھی، کیالیکٹرک نے دسمبر کے ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ کمی مانگی تھی۔نومبر 2024کی ایڈجسٹمنٹ میں5 روپیکمی بنتی تھی جبکہ 1.23روپیفی یونٹ کمی کی گئی تھی، کیالیکٹرک نینومبرکی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 98 پیسے فی یونٹ کی کمی مانگی تھی۔