اٹک (بیورو رپورٹ) اٹک میں گاڑی پر پولیس کی فائرنگ سے دیر کا رہائشی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اٹک میں مبینہ طور پر پولیس کی طرف سے چلتی گاڑی پر فائرنگ سے دیر کے رہائشی ایک شخص کی ہلاکت اور دوسرے کے زخمی ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ اٹھالیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔اس سلسلے میں اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ محمود خان نے اٹک پولیس کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ماورائے قانون اقدام قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور تحقیقات کی روشنی میں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں مزید کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے اور انہیں مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔ دریں اثناءوزیر اعلیٰ نے متاثرہ خاندان سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور واقعے میں زخمی شخص کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں عاطف اسلم اور اہلیہ کی شرکت
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
4مسلم خواتین کا اسکارف زبردستی اتار دیا گیا، ویڈیو وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
ایف بی آر کا 5 لاکھ 6 ہزار نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کا فیصلہ
ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
وقت کا تقاضا ہے کہ امیر اور غریب کے فرق کو کم کیا جائے: وزیراعظم
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے