پٹرول پر پٹرولیم لیوی میں 8 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا، پٹرول پر لیوی کی شرح 78 روپے 2 پیسے فی لیٹر کر دی گئی، پیٹرولیم لیوی میں اضافہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کیا گیا
اسلام آباد( نیوز ڈیسک )عوام کیلئے بری خبر،حکومت نے پٹرولیم لیوی کی شرح میںاضافہ کر دیا،حکومت نے پٹرول پر پٹرولیم لیوی میں 8 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا، پٹرول پر لیوی کی شرح 78 روپے 2 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ،پیٹرولیم لیوی میں اضافہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کیا گیا،حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عوام کو دینے کے بجائے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کردیا۔
ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 7 روپے ایک پیسہ اضافہ کر دیا گیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات (پیٹرولیم لیوی) آرڈیننس 1961 میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی تھی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہوئی ہے، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پرلگائیں گے۔
اجلاس میں وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ بلوچستان کی سب سے اہم قومی شاہراہ کو موٹروے کے معیار پر دو رویہ کیا جائے گا۔ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 77 روپے ایک پیسہ فی لیٹر کر دی گئی۔ہ پٹرولیم لیوی بڑھنے سے پٹرول اور ڈیزل سستا نہیں ہو گا تاہم لیوی نہ بڑھانے سے پٹرول 8 روپے اور ڈیزل 7 روپے سستا ہو سکتا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روزحکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیاتھا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ پٹرولیم کی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد ہوگیا تھا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرول کی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 258روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئیں تھیں۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کو پیٹرولیم لیوی بڑھا کر ایڈجسٹ کردیا گیاتھا۔ یاد رہے کہ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 64.71 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آنے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات 8 سے 10 روپے فی لٹر تک سستی ہونے کا امکان تھا۔