امریکی وزیر دفاع نے ترک ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ‘ امریکا نے شام کے کیمیائی ہتھیاروں پر توجہ مرکوز رکھی ہے.حکام
واشنگٹن ( انٹرنیشنل ڈیسک ) امریکا اورترکی نے شام میں جنگجو گروپوں کی حمایت جاری رکھنے پراتفاق کیا ہے امریکی وزیر دفاع نے ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اورشام کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گفتگو میں شام میں حزب اختلاف گروپس کی حیثیت کو اہمیت کا حامل قراردیا گیا. دوسری طرف امریکا نے شامی جنگجوں کی موجودہ حکمت عملی سے اتفاق کرتے ہوئے کہا شام میں ہتھیاروں کی دیکھ بھال امریکا کے پاس ہے، کیمیائی ہتھیاروں کی دیکھ بھال کیلئے مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں امریکا نے کہاکہ شام میں روسی اڈوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے.
دریں اثناءامریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ شام میں تمام گروپس ملکر پرامن انتقال اقتدار کو شفاف بنائیں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا بشارالاسد کے بعدشامی شہریوں میں مثبت امید پیدا ہوئی، امریکا شامی جنگجو گروپس کے بیانات کو انتہائی قریب سے دیکھ رہا ہے، امریکا بیانات کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہے، شامی شہریوں کومعاشرتی تحفظ اورحقوق کے حصول کیلئے تحفظات بتانے چا ہئیں.
دوسری جانب امریکا کے ایک اہم عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے گزشتہ ہفتے شام میں روابط اور علاقائی شراکت داروں کے ساتھ کام کیا جبکہ بشار الاسد کا تمام مناسب چینلز کیلئے تعاقب کیا جائے گا. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نام ظاہر کئے بغیر سینیئر امریکی عہدیدار نے بتایا ہے کہ کہ امریکا نے عراق کو شام کی بے امنی کی طرف متوجہ نہ ہونے کی ترغیب دی اور یہ بھی کہا کہ شام کی تاریخ شامی لکھیں گے، واشنگٹن سے کوئی بلیو پرنٹ نہیں نکلے گا.
امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا کو اسد سے ان کے زوال کے آخری دنوں میں کوئی پیغام نہیں ملا امریکی عہدیدار نے دعوی کیا کہ امریکا کو شام کے ہتھیاروں کی کھیپ کا علم ہے امریکا نے شام کے کیمیائی ہتھیاروں پر توجہ مرکوز رکھی ہے انہوں نے کہا کہ انتہائی محتاط اقدامات کیے جا رہے ہیں، ہتھیاروں کی کھیپ کسی کے ہاتھ نہ لگے اس کیلئے امریکا جو کر سکتا ہے وہ کر رہا ہے.
امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا ترک حکام سے بات چیت کرتا رہا ہے، بشار الاسد کا تمام مناسب چینلز کیلئے تعاقب کیا جائے گا امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا کی توجہ کا مرکز نیا شام ہے شام کے باغی رہنما اب تک سب درست باتیں کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ شام میں روسی اڈوں کی حیثیت کے بارے میں قیاس آرائی نہیں کی جا سکتی. ادھرامریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہے کہ بشارالاسد کے اقتدار کا تختہ الٹناتاریخی موقع ہے ،روس ایران اور نہ ہی حزب اللہ اسد رجیم کو بچانے میں کامیاب ہو سکے ا مریکی صدر کاکہناتھا کہ امریکا شام میں شراکت داروں ، سٹیک ہولڈرز سے ملکر کام کرے گا، امریکا خطے میں خطرات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کرے گا، ایران اور اس کے ایجنٹوں کی بشار الاسد کو بچانے کی کوششیں ناکام ہوئیں،اقوام متحدہ کے فریم ورک کے اندر شامی گروپوں کے ساتھ کام کریں گے.
جوبائیڈن نے کہاکہ شام میں ممکنہ طور پر قیدآسٹن ٹائس کو واپس لانے کی کوشش کریں گے،ہم سمجھتے ہیں آسٹن زندہ ہے لیکن ہمارے پاس ثبوت نہیں انہوں نے کہاکہ امریکا تمام شامی گروہوں کے ساتھ رابطے میں ہے شام میں ممکنہ طور پر قید آسٹن ٹائس کوو اپس لانے کی کوشش کریں گے پہلے لوکیشن کا پتہ چلانا ہوگا کہ آسٹن کہاں ہیں.