نیوزی لینڈ نے حوثی گروپ اور حزب اللہ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر دیا

ویلنگٹن: ( انٹرنیشنل ڈیسک ) نیوزی لینڈ نے ایرانی حمایت یافتہ یمن کے حوثی مسلح گروپ اور لبنان میں حزب اللہ کے سیاسی ونگ کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس اقدام کی قیادت نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن اور اٹارنی جنرل جوڈتھ کولنز نے کی، حوثیوں کو بحیرہ احمر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور یمن میں خانہ جنگی میں ملوث ہونے کے پس منظر میں نیوزی لینڈ نے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا۔

رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت کے مطابق حزب اللہ یا حوثی گروپ کی املاک سے متعلق کوئی بھی شخص یا انہیں مالیاتی یا متعلقہ جائیداد یا خدمات فراہم کرنے والے کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یمنی حکومت نے وزیر اطلاعات معمر العریانی کے توسط سے اس درجہ بندی کا خیرمقدم کیا اور اسے کسی بھی شخص یا ادارے کو روکنے کے لئے ایک اہم قدم قرار دیا۔