مظفر گڑھ (میڈیا رپورٹ) : علی پور کی حدود فتح پور جنوبی میں بااثر افراد نے پسند کی شادی کا بدلہ لینے کے لیے لڑکی والوں نے لڑکے کی والدہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل تھانہ صدر علی پور کی حدود فتح پور جنوبی میں با اثر افراد نے 50 سالہ خاتون زرینہ کو اغوائ کرکے زیادتی کی کوشش کی اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
ملزمان نے خاتون کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ نیم برہنہ کرکے سلگتی ہوئی سگریٹ سے اس کے جسم کو بھی داغتے رہے اور اسی حالت میں خاتون کو گھسیٹا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون زرینہ بی بی کے بیٹے ناصر نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی والوں نے ناصر کی والدہ زرینہ اور والد اللہ بخش کو اغوا کیا اور اسے نامعلوم جگہ پر لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زرینہ کے خاوند اللہ بخش کو ملزمان کی قید سے آزاد کروا لیا۔ پولیس نے گھناو¿نے فعل میں ملوث تین ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے جب کہ متاثرہ خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی ایسا ہی ایک گھناو¿نا ج±رم رپورٹ ہوا تھا جہاں بہن کی پسند کی شادی کا بدلہ لینے کے لیے بھائی نے بہنوئی کی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس نے بعد ازاں ملزم کو گرفتار بھی کر لیا تھا۔ ایس پی عابد قائم خانی کے مطابق ملزم منان نے ابتدائی تفتیش میں پولیس کو بیان دیا تھا کہ اس کی بہن نے ایک لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی جس پر وہ آگ بگولا ہو گیا۔ اس سے قبل اس نے اپنی بہن اور زبردستی بننے والے بہنوئی کو سمجھایا تھا لیکن دونوں نہیں مانے، بہن اور بہنوئی کے نہ ماننے پر طیش میں آکر اس نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے بہنوئی کی بہن کو اغوا کیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔
پاکستان میں سرمایہ کاری اورترقی کیلئے اقدامات پرسعودی قیادت کے مشکور ہیں: وزیراعظم
ڈیل جیل سے بچنے کیلئے کی جاتی ہے،18ماہ سے کہہ رہاہوں بات چیت کیلئے تیارہوں،عمران خان
مذاکرات کیلئے ہمیں کسی کا کوئی پیغام نہیں ملا: بیرسٹر گوہر
جو آدمی60 سال کا ہوجائے اسے ایکسٹینشن نہ دو: محمود اچکزئی
صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
پنجاب میں کسانوں کا برا حال حکومت کی ناکامی ہے، نیب انکوائری کرے: اسد قیصر
بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد کر دیا
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
امریکا: یونیورسٹیوں میں احتجاج، صدر بائیڈن کی پُرامن رہنے کی اپیل
آزادی صحافت کا دن: ورلڈ پریس فریڈم ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام