اسرائیلی فوجیوں کی دھاڑیں مارتے ساتھی اہلکار کی لاش اٹھاکر لیجانے کی ویڈیو وائرل

تل ابیب ( انٹرنیشنل ڈیسک ) اسرائیلی فوجیوں کی ڈھاڑیں مار مار کر روتے ہوئے ایک ساتھی اہلکار کی لاش اٹھا کر لیجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں چند اسرائیلی فوجیوں کو ساتھی اہلکار کی لاش اٹھاتے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، وائرل ویڈیو میں اسرائیلی فوجی دھاڑیں مار مار کر رو رہے ہیں۔

اسرائیلی فوجی غزہ میں ہلاک اپنے ساتھی کی لاش کو نکالنے کے لیے بھاگ کر جا رہے ہیں تاہم اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے اور نا ہی یہ معلوم ہو سکا ہے کہ یہ ویڈیو کب کی ہے۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا اسرائیلی خواتین فوجی اہلکاروں کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو کے مطابق حماس کے راکٹ حملوں سے خوفزدہ ہو کر اسرائیلی فوج کی خواتین اہلکار خوف کے مارے رو رہی ہیں اور ایک ساتھی اہلکار اسے دلاسہ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔