عا لمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئی

کراچی( کامرس ڈیسک ) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں یک تولہ سونا مزید 500 روپے مہنگا ہو کر 2لاکھ 82ہزار300روپے پر جا پہنچا اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں429روپے کا اضافہ ہواجس کے بعد 10گرام سونا 2لاکھ21ہزار858روپے کا ہو گیا جبکہ المی مارکیٹ میں 5ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا2726ڈالر پر جا پہنچا۔