سویڈن کی تارکین وطن کو واپس اپنے ملک بھیجنے کیلئے پرکشش آفر

سٹاک ہوم (این این آئی)یورپی ملک سویڈن نے رضاکارانہ طور پر اپنے ملک واپس جانے والے تارکین وطن کیلئے معاوضے میں بڑے اضافے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سویڈن کے مائیگریشن وزیر نے بتایا کہ 2026 سے رضاکارانہ طور پر اپنے آبائی ممالک کو واپس جانے والے تارکین وطن 34 ہزار ڈالرز(تقریبا ایک کروڑ پاکستانی روپے)معاوضہ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔اس اقدام کا مقصد مزید تارکین وطن کو اپنے آبائی ممالک میں واپس جانے کی ترغیب دینا ہے۔