آئل ٹینکر مسافروں اور مویشیوں سے بھرے ایک ٹرک سے ٹکرا گیا ‘امدادی کاروائیاں جاری ہیں.نائیجرین حکام
لندن( انٹرنیشنل ڈیسک ) شمالی وسطی نائیجیریا میں آئل ٹینکر کے ایک دوسری گاڑی سے تصادم کے بعد دھماکا ہو گیا، جس کے نتیجے میں 48 سے زائدافراد ہلاک ہوگئے ہیں غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق شمال وسطی ریاست نائیجر کے ریاستی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ آئل ٹینکر ایک اور ٹرک سے ٹکرا گیا جو مسافروں اور مویشیوں سے بھرا ہوا تھا اس حادثے میں کئی دیگر گاڑیاں بھی متاثر ہوئی ہیں. ایجنسی کے ترجمان حسین ابراہیم نے ہلاکتوں کی تعداد 48 بتائی جبکہ حکام تاحال واقعے کی جگہ کو صاف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں نائیجیریا کی ریاستی ملکیتی فرم این این پی سی لمیٹڈ نے گزشتہ ہفتے پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 39 فیصد اضافہ کردیا تھا جو کہ ایک سال سے زیادہ عرصے میں دوسری بڑی قیمت میں اضافہ ہے تاہم قلت برقرار رہی جس نے ملک کے بڑے شہروں اور قصبوں میں گاڑیوں کو گھنٹوں لمبی قطاروں میں لگنے پر مجبور کردیا.