ڈنمارک : ( انٹرنیشنل ڈیسک ) سوئٹزر لینڈ کی حکومت نے حماس پر پابندی قانون کے مسودے کی منظوری دے دی۔ خبر ایجنسی کے مطابق پابندی قانون کے مسودے میں حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے قید یا جرمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ حماس پر پابندی قانون کے مسودے کو منظوری کیلئے پارلیمنٹ بھیجا جائے گا۔
واضح رہے کہ سوئٹزر لینڈ ان ملکوں میں شامل ہے جو اسرائیل کے حق دفاع اور سلامتی کی حمایت کرتے ہیں نیز غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد کے لیے جنگی وقفے کی بھی حمایت کرتا ہے۔