ریاض: ( انٹرنیشنل ڈیسک ) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے الجزائر کے ہم منصب احمد عاطف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق رابطے کے دوران وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی بحالی کو یقینی بنانے کے حوالے سے عرب اور اسلامی ملکوں کی کوششوں کی روشنی میں فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اسرائیلی قابض فورسز کی طرف سے تمام بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے جوائنٹ کوآرڈینیشن کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔