یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ڈپٹی چیف آف سٹاف کو برطرف کردیا

کیف: ( انٹرنیشنل ڈیسک ) یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اپنے ڈپٹی چیف آف سٹاف کو برطرف کردیا۔ صدارتی دفتر نے بتایا کہ یوکرین کی نائب وزیراعظم اولہا اسٹیفا نیشیبا بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی ہیں۔

یوکرینی حکام کا مزید کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم کا استعفیٰ حکومت کی تنظیم نو کا حصہ ہے۔