چین کو پاکستانی گوشت کی برآمدات 2.6ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

لاہور( این این آئی) رواں سال کے پہلے7ماہ میں پاکستان کی چین کو گوشت کی برآمدات 2.6ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔پاکستان نے جنوری سے جولائی تک 540 ٹن ابلا ہوا گوشت چین برآمد کیا۔جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز آف چائنہ کے مطابق رواں سال جنوری سے جولائی کے دوران پاکستان کی چین کو گوشت کی برآمدات 2.6ملین ڈالر سے زائد تک پہنچ گئیں۔

ڈی ای اے گروپ کے چیئرمین اور گوشت برآمد کرنے والے اویس میر نے بتایا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گوشت کی تجارت میں اضافہ جاری رہنے کی توقع ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں اہم شراکت داروں کی حیثیت سے دونوں ممالک کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق منگولیا اور پاکستان چین کو ابلے ہوئے گوشت کی برآمد میں سرفہرست مقامات ہیں اور پاکستان نے جنوری سے جولائی 2024تک 2.607ملین ڈالر مالیت کا 540ٹن ابلا ہوا گوشت چین برآمد کیا جبکہ منگولیا نے رواں سال کے پہلے سات ماہ میں 1640 ٹن ابلا ہوا گوشت برآمد کیا۔