چمکادڑوں میں شوگر کی بلند ترین سطح کا انکشاف

واشنگٹن(این این آئی)محققین نے پایا ہے کہ شوگر کی مہلک ترین سطح جو انسانوں کی جان لے سکتی ہیں، کچھ چمکادڑوں کیلئے ذرا بھی نقصان دہ نہیں ہوتی۔میڈیارپورٹس کے مطابق محققین کی ایک رپورٹ میں کہاگیا کچھ چمکادڑوں میں کسی بھی ممالیہ جانور کے مقابلے میں بلڈ شوگر کی سطح سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ وہ شوگر کی اس سطح کے ساتھ نشونما پاتی ہیں جو انسان کو ہلاک کر سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ چمگادڑ ذیابیطس کے علاج اور انتظام کے بارے میں بصیرت فراہم کر سکتی ہیں۔شریک سرکردہ محقق جیسمین کاماچو نے کہا کہ ہمارا مطالعہ چمکادڑوں میں خون میں شوگر کی اس سطح کی اطلاع دیتا ہے جو ہم نے کسی بھی ممالیہ میں اب تک کی سب سے زیادہ دیکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سطح ممالیہ جانوروں کے لیے کوما میں جانے کا باعث ہے لیکن چمکادڑوں کے لیے یہ عام بات ہے۔