لاہور : ( کرائم ڈیسک ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اے ایس ایف حکام نے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔حکام کے مطابق اے ایس ایف نے قطر ایئر ویز کی پرواز 621لاہور سے دوحہ جانے والے مسافر ہزت حیات کے سامان کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 2کلو چرس برآمد کرلی۔
حکام کا بتانا ہے کہ اے ایس ایف نے سکیننگ مشین پر کارٹن کو سکین کیا تو مشکوک جاننے پر چرس برآمد کر لی گئی، مسافر کو اے ایس ایف کنٹرول روم میں تفتیش کے لیے منتقل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق مسافر نے چرس بڑی مہارت کے ساتھ گتے کے کاٹن کی پیکنگ میں چھپا رکھی تھی، ملزم ہزت حیات بنوں کا رہائشی ہے ، ملزم سے برآمد ہونے والی چرس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ایک کروڑ سے زائد بنتی ہے۔
حکام کاکہنا ہے کہ ملزم لاہور سے دوحہ ورک ویزے پرسفر کر رہا تھا، ملزم نے بنوں پولیس نے اپنا کریکٹر سرٹیفکیٹ بھی بنوا رکھا تھا جو سفری دستاویزات کیساتھ منسلک تھا۔