رواں مالی سال جولائی کے دوران 43 کروڑ 63 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا

کراچی(این این آئی)اقتصادی امور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال جولائی کے دوران 43 کروڑ 63 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا۔اقتصادی امور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق اے ڈی بی سے 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر، عالمی بنک سے 11 کروڑ 18 لاکھ ڈالر قرض ملا، جولائی 2024 میں 20 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے زائد کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت قرض ملا۔

گزشتہ ماہ کے دوران 10 کروڑ 76 لاکھ ڈالر سے زائد کے دوطرفہ معاہدوں کے تحت قرض ملا، جولائی کے دوران نیا پاکستان سرٹیفیکٹس کے اجرا سے 12 کروڑ 77 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا، جولائی 2024 میں جولائی 2023 کی نسبت کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت زیادہ قرض لیا گیا۔دستاویز کے مطابق رواں مالی سال میں 19 ارب 39 کروڑ 31 لاکھ ڈالر قرض حاصل کرنے کا پلان ہے، رواں مالی سال گزشتہ مالی سال کی نسبت کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت کم قرض لیا جائے گا، گزشتہ مالی سال 5 ارب 33 کروڑ ڈالر کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت قرض کا پلان تھا، رواں مالی سال ساڑھے 4 ارب ڈالر کثیرالجہتی معاہدوں سے قرض حاصل کرنے کا پلان ہے۔

اقتصادی امور کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 1 ارب ڈالر کے بانڈز جاری کرنے کا پلان ہے، 3 ارب 77 کروڑ ڈالر کمرشل اور 46 کروڑ کے نیا پاکستان سرٹیفیکٹس کا اجرا کیا جائے گا، سعودی عرب سے 5 ارب ڈالر اور چین کے 4 ارب ڈالر سیف ڈپازٹ بھی پلان میں شامل ہیں، اے ڈی بی سے 1 ارب 65 کروڑ قرض حاصل کرنے کا پلان ہے جبکہ عالمی بنک سے 1 ارب 52 کروڑ 58 لاکھ ڈالر قرض لیا جائے گا۔رواں مالی سال کے دوران بیرونی قرضوں کا تخمینہ 19 ارب 39 کروڑ ڈالر سے زائد لگایا ہے، انٹرنیشنل بنک فار ریکنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ سے 55 کروڑ ڈالر، اسلامک ڈویلپمنٹ بنک سے مجموعی طور پر تقریبا 70 کروڑ ڈالر، ایشیائی انفراسٹکچر بنک اور انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچر ڈویلپمنٹ سے 4، 4 کروڑ ڈالر قرض لینے کا پلان ہے۔