ڈاکٹر ذاکرکی بھارت حوالگی پرغورکررہے ہیں، ملائیشیائی وزیراعظم

کوالالمپور(این این آئی)ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اسلامی مبلغ ذاکر نائیک کی حوالگی سے متعلق بھارتی درخواست پر غور کر سکتی ہے اگر نئی دہلی ان کے خلاف ثبوت فراہم کرتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈین کونسل آف ورلڈ افیئرز میں ایک انٹرایکٹو سیشن کے دوران ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے یہ بھی کہا کہ یہ مسئلہ دونوں ممالک کو دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے سے نہیں روک سکتا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بات چیت کے دوران بھارت کی طرف سے یہ مسئلہ نہیں اٹھایا گیا۔ اسلامی مبلغ کو مہاتیر محمد کی قیادت میں سابقہ حکومت نے ملائیشیا میں مستقل رہائش دی تھی۔