عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

نیویارک(این این آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی خا م تیل اور پیٹرول کے ذخائر میں کمی کے تخمینوں کی وجہ سے خا م تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز برینٹ کروڈ کی قیمت 32سینٹ یا 0.4فیصد اضافے سے 81.01ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔ دوران کاروبار برینٹ آئل کی فی بیرل قیمت 80ڈالر کے لگ بھگ ہے۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے نرخ 33سینٹ یا 0.4فیصد اضافے کے ساتھ 78.68ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئے۔رپورٹس میں بتایا گیاکہ مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھنے سے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔