زرمبادلہ کے ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کااضافہ

کراچی(این این آئی) ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی حجم 14 ارب 64 کروڑ 52 لاکھ ڈالر ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 9 اگست کو 9 ارب 27 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔مرکزی بینک نے کہا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 37 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔گزشتہ ہفتے کے اضافے کے بعد پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر9 اگست 2024 کو 14 ارب 64 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔