انڈیا جنگ پر نہیں بلکہ امن پر یقین رکھتا ہے اور تیزی سے اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے. بھارتی وزیراعظم کا یوم آزادی پر قوم سے خطاب
نئی دہلی( انٹرنیشنل ڈیسک ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش میں ہونے والی بدامنی، ہندوﺅں اور دیگر اقلیتوں پر ہونے والے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے مودی نے ملک کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر نئی دہلی کے لال قلعہ سے قوم سے خطاب میں بنگلہ دیش کو یقین دلایا کہ انڈیا معاشی ترقی میں اس کی حمایت جاری رکھے گا.
نریندرمودی نے اپنی 90 منٹ کی تقریر میں وزیراعظم مودی نے ہمسایہ ممالک پاکستان اور چین کے ساتھ انڈیا کے کشیدہ تعلقات یا ان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کسی بھی اقدام کا ذکر نہیں کیاانہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بنگلہ دیش میں حالات جلد ہی معمول پر آ جائیں گے.
مودی نے کہا کہ انڈیا جنگ پر نہیں بلکہ امن پر یقین رکھتا ہے اور تیزی سے اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے 2047 تک جب بھارت برطانیہ سے آزادی کے 100 سال مکمل کرے گا تو یہ ایک ترقی یافتہ ملک بننا چاہتا ہے اپنے خطاب میں مودی نے کہا کہ حکومت اگلے پانچ سالوں میں ہنرمندی کی بہتری، روزگار کی پیداوار اور چھوٹے کاروباروں کے فروغ کے ذریعے ملکی ترقی کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کرے گی.
وزیراعظم مودی نے اپنے خطاب میں ایک غیر امتیازی یونیفارم سول کوڈ کا بھی مطالبہ کیا جو مذہب سے قطع نظر تمام شہریوں کی شادی اور زندگی کے دیگر پہلوﺅں کو منظم کرے گا واضح رہے کہ بھارت کی 1اعشاریہ چار ارب آبادی میں سے ہندو تقریبا80 فیصد اور مسلمان 14 فیصد ہیں جن کے شادی، طلاق، وراثت، گود لینے اور کفالت کے متعلق الگ الگ قوانین رائج ہیں.