اسرائیل پر جوابی حملے کے سوا کوئی آپشن نہیں ،ایران

تہران(این این آئی )ایران کی طرف سے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی حملے کا بدلہ ضرور لے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ ایران کے پاس کوئی اور آپشن ہی باقی نہیں رہے ، سوائے اس کے اسرائیل کو جواب دے۔ایرانی وزیر خارجہ علی باقری نے یہ بات اجلاس میں اس معاملے پر بحث کے دوران کہی ہے۔

علی باقری کا کہنا تھا کہ اقوام محدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے اس حوالے کوئی نوٹس ہی نہیں لیا جا سکا کہ اسرائیل نے ایرانی دارااحکومت میں جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔علی باقری نے کہ اسرائیل کو جواب دینا اس لیے بھی ضروری ہے کہ اسرائیل کو آئندہ ایسی جرات نہ ہو سکے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین پر حملہ کرنے سے باز رہے۔وزیر خارجہ ایران نے یہ بھی کہا کہ امریکی اشیر باد اور انٹیلی جنس مدد کے بغیر یہ ممکن ہی نہ تھا۔ اس لیے تہران پر اس حملے کی ذمہ داری میں امریکہ کے ملوث ہونے کو بالکل نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔