ویتنام میں بارشوں سے کوئلے کی کان منہدم ہونے سے5 افراد ہلاک ہو گئے

ریسکیو ٹیم نے کان کنوں کی لاشیں نکال لی ہیں ‘جان بحق ہونے والوں کی عمریں 23 سے 47 سال کے درمیان ہیں.مقامی حکام

ہنوئی( انٹرنیشنل ڈیسک ) ویتنام کے صوبے کوانگ نین میں شدید بارشوں کے باعث کوئلے کی کان منہدم ہونے سے5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں مقامی جریدے نے بتایا ہے کہ ریسکیو ٹیم نے کان کنوں کی لاشیں نکال لی ہیں جن کی عمریں 23 سے 47 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں. ڈیزاسٹر حکام کے مطابق حادثے کے وقت شمالی صوبہ کوانگ نین کے ہا لانگ شہر میں شدید بارش ہورہی تھی طوفانی بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور کئی گھر بھی زیر آب آگئے ملک کے شمالی حصوں میں بھی کئی دنوں سے شدید بارش جاری ہیں جس سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوگئی ہے.
ہنوئی کے مضافات میں لاکھوں افراد ایک ہفتے سے سیلابی پانی میں رہ رہنے پر مجبور ہیں سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر شدید موسمی واقعات زیادہ متواتر ہوتے جا رہے ہیں. ویتنام میں کان کنی کے جان لیوا حادثات اکثر روما ہوتے ہیں جو اپنی ماحولیاتی تحفظ بڑھانے کے باوجود اب بھی کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے اپریل سے لے کر اب تک کوانگ نین صوبے میں کان سے متعلق حادثات میں 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پچھلے سال ویتنام کے سرکاری کوئلے اور کان کنی کے گروپ میں حادثات میں کم از کم 10 مزدوروں کی جانیں گئی تھیں.