امریکا میں اگست کا مہینہ مشکل ہو سکتا ہے اور آگے مزید سیاسی بدامنی ہوسکتی ہے،ایمی ٹرپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر جوبائیڈن کے انتخابی مہم سے دستبردار ہونے کی تاریخ کی بالکل درست پیش گوئی کرنے والی نجومی نے اگلے امریکی صدر کا نام بتادیا۔امریکی میڈیا کے مطابق 40 سالہ نجومی ایمی ٹرپ کا کہنا تھا کہ ستاروں کے مطابق امریکا کے اگلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہوسکتے ہیں۔ایمی ٹرپ نے دعوی کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پیشہ ورانہ کامیابی کے عروج پر ہیں، انہیں آنے والے دنوں میں مزید غیر معمولی چیزوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ایمی ٹرپ نے یہ بھی پیش گوئی کی تھی کہ کملا ہیرس 2024 میں امریکی صدر کے لیے انتخاب لڑیں گی۔خاتون نجومی نے کہا کہ جوبائیڈن بہت بوڑھے ہیں اور انہیں مستقبل قریب میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کو کسی قسم کے صحت کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے یا ان کی صحت مسلسل گر سکتی ہے۔ایمی ٹرپ نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ امریکا میں اگست کا مہینہ مشکل ہو سکتا ہے اور آگے مزید سیاسی بدامنی ہوسکتی ہے۔
پی ٹی آئی مظاہرین کی جانب سے پولیس پر تشدد اور سیدھی فائرنگ کی گئی: آر پی او راولپنڈی
دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق، صدر بیلا روس سرکاری دورہ مکمل کرکے واپس روانہ
دھرنا ایک تحریک ہے،عمران خان کی کال تک یہ دھرنا جاری رہے گا،علی امین گنڈا پور
پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں: آرمی چیف
کسی کو ریاست کی عملداری چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دینگے : چیف کمشنراسلام آباد
بشریٰ بی بی نے پارٹی اور صوبائی حکومت کو ٹیک اوور کرلیا، گورنر خیبرپختونخواہ
افغان شہری این اوسی کے بغیر31 دسمبرکے بعد اسلام آباد میں نہیں رہ سکیں گے: نقوی
ماڈل ٹاؤن کے بعد سانحہ ڈی چوک بھی جعلی حکومت کے ماتھے کا جھومر بن گیا، بیرسٹرسیف
بیلاروس کے صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف مری پہنچ گئے
سپریم کورٹ آئینی بینچ کا پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر از خود نوٹس لینے سے انکار