تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں میں مفت بجلی فراہمی سہولت ختم کرنے پر غور

لاہور( این این آئی)وزارت توانائی نے ایمرجنسی پلان پر کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ،تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں میں مفت بجلی فراہمی سہولت ختم کرنے پر غور جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق بیوروکریٹس،ججز،پارلیمنٹرینز سمیت سب کی فری بجلی بند کرنے پرغورشروع کردیا گیا ہے،اگلے مرحلے میں مفت پٹرول سہولت بھی واپس لینے پرغورہوگا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع وزارت توانائی کے حوالے سے کہا ہے کہ انقلابی اقدامات سے ہی مستقل ڈیفالٹ سے بچا جا سکتا ہے،برآمدات 60 ارب ڈالر لے جانا ناگزیرہوگیا،صرف انڈسٹری اورکاروبارکوجائز سہولیات دی جائیں گی۔اس کے علاوہ فیکٹریوں میں ایم ڈی آئی چارجز کو کم کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔اس کے علاوہ نیپرا اور اوگرا کی کارکردگی بھی جانچنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔