نیویارک: ( انٹرنیشنل ڈیسک ) امریکی انتخابات کے دوران ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار کاملا ہیرس اور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان انتہائی کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سروے امریکی صدر جوبائیڈن کی انتخابی مہم سے دستبرداری اور کاملا ہیرس کی توثیق کے بعد کیا گیا۔ سروے کے مطابق ووٹرز میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت 46 فیصد جبکہ کاملا ہیرس کی مقبولیت 45 فیصد ہے۔
اس کے علاوہ 9 فیصد ووٹرز نے تاحال کسی امیدوار کے حق میں فیصلہ نہیں کیا۔