کراچی(این این آئی) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 833 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 79 ہزار 372 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں بڑی کمی سے ہنڈرڈ انڈیکس 79 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے ا? گیا تھا۔گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1578 پوائنٹس کی کمی سے 100 انڈیکس 78 ہزار 539 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔