ادیس ابابا: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک ) جنوبی ایتھوپیا کے دور افتادہ علاقے میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 55 افراد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوفا زون کے کمیونی کیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تودے سے 55 سے زائد لاشیں ملی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ دور دراز کے علاقے میں شدید بارشوں کے بعد صبح 10 بجے کے قریب لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ، زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے۔
مقامی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ اس علاقے میں پہلے بھی لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ ہو چکا ہے۔