کمپالا(این این آئی)افریقی ملک یوگنڈا میں صدر مملکت کی توہین کرنے والے ٹک ٹاکر کو 6 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یوگنڈا کی عدالت نے 24 سالہ نوجوان ایڈورڈ ایبوا کو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی اپنی ویڈیو کے ذریعے صدر مملکت اور ان کے خاندان کی توہین کرنے پر 6 سال قید کی سزا سنائی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایڈورڈ پر صدر یووری موزیوینی، خاتون اول اور فوج کے سربراہ کے بیٹے کے خلاف نفرت انگیز تقریر،گمراہ کن اور بدنیتی پر مبنی معلومات پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔24 سالہ نوجوان نے اپنا جرم قبول کر لیا تھا اور معافی مانگی تھی۔تاہم مجسٹریٹ کا خیال تھا کہ جب ایڈورڈ نے معافی مانگی تھی اس وقت وہ اپنے کیے پر شرمندہ دکھائی نہیں دے رہا تھا جبکہ ویڈیو میں استعمال کیے گئے اس کے الفاظ واقعی بے ہودہ تھے۔مجسٹریٹ ے کہا کہ ملزم سزا کا مستحق ہے اور سزا سے ہی اسے اپنی غلطی کا احساس ہوگا تاکہ اگلی بار وہ صدر اور خاتون اول کا احترام کرے۔