بجٹ کے اثرات، نئے مالی سال کے پہلے ہی ہفتے سیمنٹ کی قیمتوں کو پر لگ گئے

کراچی(این این آئی)بجٹ کے اثرات، نئے مالی سال کے پہلے ہی ہفتے سیمنٹ کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ دستاویز ادارہ شماریات کے مطابق صرف ایک ہفتے میں سیمنٹ کی50 کلو بوری207 روپے تک مہنگی ہوگئی۔ ملک میں سیمنٹ کی 50 کلو بوری کی قیمت ڈیڑھ ہزارروپے تک پہنچ گئی۔دستاویزکے مطابق لاہوراورپشاور میں سیمنٹ کی قیمتیں سب زیادہ ہیں، ایک ہفتے میں لاڑکانہ میں سیمنٹ کی 50 کلو بوری 207 روپے تک مہنگی ہوئی، پشاور177، بنوں 163، کوئٹہ میں سمینٹ کی 50 کلو بوری 160 روپے تک مہنگی ہوئی۔

دستاویزمیں بتایا گیا کہ سرگودھا 160 اورملتان میں سیمنٹ کی 50 کلو بوری کی قیمت 155 روپے تک بڑھی۔ اسلام آباد151، کراچی اورلاہور میں سیمنٹ کی بوری150،150 روپے تک مہنگی ہوئی۔شماریات کے مطابق گوجرانوالہ147، فیصل آباد140، سیالکوٹ میں سیمنٹ کی بوری130 روپے تک مہنگی ہوئی۔ حیدر آباد 120، راولپنڈی میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت 107 روپے تک بڑھی۔دستاویز میں کہا گیا کہ ایک ہفتے میں خضدار میں سیمنٹ کی 50 کلو بوری23 روپے تک مہنگی ہوئی، وفاقی بجٹ میں سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی فی کلو3 روپے سے بڑھا کر4 روپے کی گئی۔