کراچی(این این آئی) بجٹ کے بعد مہنگائی سے ستائی ہوئے دالیں بھی عوام کی دسترس سے باہر ہوگئیں، دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا۔تفصیلات بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان سے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا اور بجٹ کے بعد مہنگائی سے ستائی ہوئے دالیں بھی عوام کی دسترس سے باہر ہوگئیں۔
گوشت سبزی کے بعد عوام کے لئے دال کھانا بھی مشکل ہوگیا، ملک کے سب سے بڑے ہول سیل جوڑیا بازار میں دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ہول سیل گروسرز ایسویسی ایشن عبدالروف ابراہیم نے بتایا کہ دال چنا درجہ دوئم216 روپے سے بڑھ کر 285روپے ہوگئی جبکہ دال مونگ درجہ اول کی قیمت 60 روپے کلو اضافہ سے 330 روپے اور دال مونگ درجہ دوئم ،260 روپے سے بڑھ کر 300 روپے ہوگئی ۔اس کے ساتھ ہی دال ماش کی قیمت میں 10 روپے ،کابلی چنا کی قیمت میں 60 روپے ،کالا چنا کی قیمت میں 38 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔جس کے بعد دال ماش فی کلو 520،کابلی چنا 362 جبکہ کالا چنا 255 روپے کلو ہوگیا جبکہ بیسن کی قیمت میں 30 روپے اضافے کے بعد 280 روپے فی کلو مقرر کردی ہے۔