سیئول: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک ) جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ایک تیز رفتار کار لوگوں پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثہ سیئول سٹی ہال کے قریب ایک چوراہے پر پیش آیا جہاں 68 سالہ کار سوار شخص نے ٹریفک سٹاپ پر کھڑے اور پیدل چلنے والوں پر اپنی تیز رفتار گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق کار غلط سمت میں چل رہی تھی اور پیدل چلنے والوں سے ٹکرانے سے قبل ہی کار دو دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے گرفتار ہونے والے 68 سالہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر پولیس کو بتایا کہ گاڑی کی رفتار اچانک تیز ہو گئی۔
پولیس کے مطابق حادثے میں کچھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تین دیگر بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جانبر نہ ہوسکے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاہم انہوں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔