سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 7 نئے ذخائر دریافت

ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے الشرقیہ ریجن اور ربع الخالی میں تیل اور قدرتی گیس کے سات نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ سعودی آرامکو نے دو غیر روایتی آئل فیلڈ، عرب لائٹ آئل ریزرو اور دو قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کیے ہیں۔سعودی عرب کے الشرقیہ ریجن میں دو غیر روایتی آئل فیلڈز اور ایک ذخیرہ، جبکہ ربع الخالی میں قدرتی گیس کی دو فیلڈز اور دو ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔سعودی وزیر توانائی نے تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت ہونے پر سعودی قیادت کو مبارک باد دی ۔