ماسکو(این این آئی) یورپی یونین نے 116 روسی افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔خبر رساں ایجنسی نے مزید کہا کہ یورپی یونین نے روس، چین، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کی 61 کمپنیوں کو پابندیوں کے 14ویں پیکج میں شامل کیا ہے۔دوہری استعمال کی ٹیکنالوجیز کی برآمد پر بھی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوروپی یونین نے آرکٹک 2 اور مرمانسک ایل این جی جیسے مائع قدرتی گیس کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے سرمایہ کاری اور سامان، ٹیکنالوجی اور خدمات کی فراہمی پر پابندی عائد کردی۔بیلجیئم کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کے ممالک نے روس کے منجمد اثاثوں سے حاصل ہونے والے منافع کو یوکرین کے مفاد میں استعمال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے اعلان کیا کہ یورپی یونین نے ایک ایسا طریقہ کار تیار کیا ہے جو کیف کے لیے اسلحے کی خریداری پر ہنگری کے ویٹو کو منجمد روسی اثاثوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔