مدینہ(این این آئی)مسجد نبوی ۖکے امور کی نگہداشت کے لیے جنرل اتھارٹی نے پرمٹ رکھنے والوں کے لیے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت اور حاضری کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے ۔یہ تاریخیں ان لوگوں کے لئے ہیں جو نسک اور توکلنا ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کر کے آنا چاہتے ہیں۔
اتھارٹی نے کہا کہ مردوں کے دورے کے شیڈول میں دو وقت شامل ہیں، پہلا 12:30 بجے سے ظہر تک اور دوسرا دوپہر 11:30 بجے سے عشا کی نماز تک، جب کہ خواتین کے اوقات دو ادوار میں ہیں، پہلا۔ صبح 5:30 سے 11 بجے تک اور دوسرا رات 9:30بجے سے 12:30 تک ہے۔ اتھارٹی نے مزید کہا کہ مردوں اور عورتوں کا داخلہ گیٹ نمبر 37 کے بالمقابل جنوبی صحن سے ہوگا۔