آئندہ مالی سال2024-25کے وفاقی بجٹ میں پرتعیش الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت واپس

اسلام آباد (این این آئی)آئندہ مالی سال2024-25کے وفاقی بجٹ میں پرتعیش الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت واپس لے لی گئی۔بدھ کو قومی وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 50 ہزار ڈالر یا اس سے زائد مالیت کی گاڑیاں درآمد کرنے کی استطاعت رکھنے والے لوگ واجب الادا ٹیکسز اور ڈیوٹیز بھی ادا کر سکتے ہیں اس لئے حکومت کی جانب سے یہ رعایت واپس لی جا رہی ہے۔