آئندہ مالی سال 25-2024 میں جی ڈی پی کے سائز میں 16.7 فیصد کا اضافہ متوقع

اسلام آباد (این این آئی)آئندہ مالی سال 25-2024 میں جی ڈی پی کے سائز میں 16.7 فیصد کا اضافہ متوقع ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق وفاقی بجٹ میں آئندہ مالی سال میں جی ڈی پی کا حجم 1 لاکھ 24 ہزار 150 ارب روپے رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں سال جی ڈی پی کے سائز میں 25.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، جبکہ رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال جی ڈی پی میں 18 ہزار 105 ارب روپے اضافے کا امکان ہے۔آئندہ مالی سال فی کس آمدن کا تخمینہ 5 لاکھ 43 ہزار 968 روپے لگایا گیا ہے۔آئندہ مالی سال کے لیے مجموعی طور پر سرمایہ کاری کا حجم 17 ہزار 593 ارب روپے ہے جبکہ نیشنل سیونگ کا تخمینہ 16 ہزار 462 ارب روپے لگایا گیا ہے۔آئندہ مالی سال انویسٹمنٹ کا تخمینہ 15 ہزار 976 ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال انویسٹمنٹ کا حجم 13 ہزار 936 ارب روپے تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔