کراچی(این این آئی) عوام کیلئے خوشخبری ، 15 جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 12 روپے تک کمی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 5 ڈالر 14 سینٹ کی کمی ہونے سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 89 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے۔عالمی منڈی میں ڈیزل 4 ڈالر کی کمی کے بعد 93 ڈالر 88 سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے، اسی تناسب سے پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 45 پیسے کی کمی متوقع ہے۔یاد رہے کہ 16 اپریل سے پٹرول کی قیمت میں 24 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لٹرکی کمی ہو چکی ہے۔