سونا سمگل کرنے کی کوشش پر بھارتی ایئر ہوسٹس پکڑی گئی

عمان :(انٹرنیشنل ویب ڈیسک ) بھارت کی ایک ایئر ہوسٹس کو مسقط سے آنے والے پرواز پر ایک کلو سونا جسم کے ’پرائیویٹ پارٹس‘ میں چھپاکر سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کولکتہ سے تعلق رکھنے والی ایئر ہوسٹس سُربھی خاتون (Surabhi Khatun) ایئر انڈیا ایکسپریس کے لیے کام کرتی ہے، 28 مئی کو مسقط سے واپسی پر اُسے جنوبی ریاست کیرالا کے کُنور ایئر پورٹ پر حراست میں لیا گیا، اُس کی ’مقعد‘ سے 960 گرام سونا برآمد ہوا۔

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ سُربھی خاتون پہلے بھی سونا سمگل کرتی رہی ہے، وہ مسقط سے آنے والی پرواز کے کیبن کریو کا حصہ تھی۔

ایئر ہوسٹس سے مزید پوچھ گچھ کے لیے اسے میجسٹریٹ کے سامنے پیش کرکے 14 دن کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ اِسی طریقے سے وہ کئی بار سونا سمگل کرچکی ہے۔