بھارت میں سمندری طوفان ’ریمل‘ نے تباہی مچادی، ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی

نئی دہلی: ( انٹرنیشنل ڈیسک ) بھارت کی شمال مشرقی ریاست میں سمندری طوفان ریمل کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتوں کی تعداد 44 تک پہنچ گئی جبکہ 17 افراد لاپتہ ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاکتیں مغربی بنگال ،میزورام ،آسام ،میگھالیہ اور ناگا لینڈمیں طوفانی بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہوئیں، بارشوں اور سیلاب سے شہریوں کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا اور کئی افراد بے گھر ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ بارشوں سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ، منی پور میں بھی شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔