کراچی (بیورو رپورٹ)تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل میں ملوث سول ایوی ایشن اتھارٹی کے دو اعلی افسران کو گرفتار کرلیا ہیومن رائٹس کیس کے تحت سپریم کورٹ آف پاکستان نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔ بورڈ آف انکوائری کی سفارشات پر ایف آئی اے کو جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل میں ملوث سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی گئی۔ جس کے بعد ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے تحقیقات کا آغاز کیا کردیا تھا۔ایف آئی اے نے ٹھوس شواہد حاصل کرنے کے بعد مقدمہ درج کرکے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے دو اعلی افسران اور ایک پائلٹ کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں سینئرجوائنٹ ڈائریکٹر فیصل منظور انصاری، سینیئر سپریٹینڈینٹ لائسنسنگ برانچ عبدل الرئیس اور پائلٹ ملک عابد حسین شامل ہیں۔مقدمے میں مجموعی طور پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اور جعلی پائلٹ لائسنس حاصل کرنے والے 31ملزمان کو نام زد کیاگیا ہے، کیس میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔اس بارے میں ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران نے جعلی پائلٹ لائسنس جاری کرنے کے عوض بھاری رقوم حاصل کیں اور وصول کی گئیں رقوم کو سی اے اے ملازمین کی جانب سے مختلف بینک اکاو¿نٹس میں منتقل کیا گیا۔
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
آئی ایم ایف محکموں کی گورننس درست کرنے کا کہہ رہا ہے: اعظم نذیرتارڑ
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
نگران وفاقی حکومت نے35 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم درآمد کی، تفصیلات منظر عام پر آگئیں
متحدہ عرب امارات میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش
دکی: بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 18 زخمی
مولانا کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: رانا ثناء اللہ
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
کسی غیر ملکی حکومت یا ملٹری کو اڈے فراہم نہیں کریں گے، دفتر خارجہ
قائم مقام گورنر پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کے فروغ پرگفتگو