واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل کی رفح جنگ کے بارے میں صدر جو بائیڈن کی جانب سے عالمی عدالت کے لیے نامزد کی جانے والی امریکی جج بھی اسرائیلی جنگ کے خلاف فیصلے میں شامل ہیں۔ فیصلے میں امریکی جج کے شریک ہونے سے امریکی صدر کی مشکل بڑھ گئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی عدالت انصاف کے رفح جنگ کے بارے میں فیصلہ دینے والے پینل میں امریکی جج سارہ کلیولینڈ بھی شامل ہیں۔انہیں صدر جو بائیڈن نے 2021 میں نامزد کیا تھا مگر وہ وہ کبھی توثیق نہ پا سکیں۔ البتہ پچھلے سال نومبر میں وہ بین الاقوامی عدالت انصاف کی جج منتخب ہو گئیں۔