لاہور(بیورورپورٹ ) وزیراعظم عمران خان نے ایف آئی اے کو میرٹ پر جہانگیرترین کیخلاف تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کردی، معاون خصوصی شہزاد اکبر نے ایف آئی اے کو وزیراعظم کو پیغام پہنچایا کہ جہانگیر ترین کیخلاف بغیر کسی دباو¿ تحقیقات مکمل کی جائیں، ایف آئی اے جو مقدمات درج کیے ہیں انہیں ثابت کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کے دورہ ایف آئی اے کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے جس کے تحت معاون خصوصی شہزاد اکبر نے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کو وزیراعظم کا پیغام دیا ہے کہ جہانگیر ترین کیخلاف کیسز کی تحقیقات بغیر کسی دباو¿ مکمل کی جائیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان نے جہانگیرترین کیخلاف کیسز کی تحقیقات پر شہزاد اکبر کو بریفنگ بھی دی۔
شہزاد اکبر نے ایف آئی اے حکام کو وزیر اعظم کا پیغام دیا کہ ایف آئی اے نے جو مقدمات درج کیے ہیں انہیں ثابت کرنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں، وزیراعظم نے ایف آئی اے پر اعتماد کرکے بڑے کیسز کی انکوائری سونپی ہے۔ اب وزیراعظم کو مایوسی کا سامنا کرنے کی بجائے کیسز کو ثابت کریں اور ذمہ داروں کو سزائیں دلوائیں۔دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کیخلاف ایف آئی اے کی تین ایف آئی آرز معاملے پر شہری کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردیا۔
فہد شاہد نامی شہری کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آپ کیس کو پڑھ لیں اور عدالت کی معاونت کریں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کیا آپ نے درخواست پڑھ لی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے کہاکہ جی درخواست ہے توکی سی ہے، درخواست گزار متاثرہ فریق بھی نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ لوگ کس طرح کی درخواست عدالت لا کر عدالتی وقت خراب کرتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہزاروں کیس التوائ کا شکار ہیں۔ بے بنیاد درخواست پر چیف جسٹس برہم ہوگئے اور کہاکہ کرمنل پروسیڈنگز لاہور میں چل رہیں جن کا ہمارے دائرہ کار سے تعلق نہیں۔
عدالت کی آزادی یقینی بنائینگے، اندر اور باہر سے حملہ نہیں ہونا چاہیے: چیف جسٹس
ہمارے ساتھ جو زیادتیاں ہونی تھیں وہ ہوچکیں اب انصاف ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر
ایل این جی ریفرنس واپس: شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
امریکی وفد کا دورہ پاکستان، پاک امریکہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت
بدقسمتی یہ ہے کہ سچ سب کو پتا ہے لیکن بولتا کوئی نہیں، جسٹس اطہر من اللہ
رانا ثنا اللہ کو وزیراعظم کا مشیر برائے سیاسی امور مقرر کرنے کا فیصلہ
احتجاجی تحریک کیلئے پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
عمر ایوب کا شفقت اعوان کے بھائی کی فوری رہائی کا مطالبہ
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا