ڈالر مہنگا ہوگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔آج کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک تبادلہ میں روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر 278 روپے 26 پیسے کا ہے، انٹربینک میں آج ڈالر کی قدر میں 8 پیسے اضافہ ہوا ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روزکاروبار کے اختتام پرڈالر 278 روپے 18 پیسےکا تھا۔آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 پیسےکم ہوکر 279 روپے 45 پیسے رہی۔