صحافی پر تشدد معاملہ ،وفاقی دارالحکومت ہے جنگل نہیں، اٹارنی جنرل

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد صحافی اسد طور پر گھر میں گھس کر تشدد معاملہ پر اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہاہے کہ وفاقی دارلحکومت ہے جنگل نہیں۔اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے اپنے بیان میں کہاکہ ہم صحافیوں کے تحفظ کا بل لا رہے ہیں دوسری طرف ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ انہوںنے کہاکہ صحافی اسد طور پر حملہ کے معاملے پر سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے بات ہوئی ہے،صحافیوں پر تشدد کے واقعات میں جو بھی ملوث ہے اسے سزا ملنا چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں