ایران سے تجارت کرنے والوں کو خبردار کرتے ہیں، امریکا

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے کہا ہے کہ ایران سے تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ خطرات سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایران پر تمام پابندیاں تاحال لاگو ہیں۔

پاک امریکا سیکیورٹی ڈائیلاگ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے بات کا مقصد ابھرتے خطرات سے نمٹنے کے لیے صلاحیت بڑھانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشتگرد گروپس کی روک تھام پر اتفاق کیا ہے، انسداد آئی ای ڈی تحقیقات خصوصا پاکستان کی مغربی سرحدوں پر تکنیکی مدد پر بھی اتفاق کیا گیا۔